Wednesday , May 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اُردو آفیسرس کا امتحان سخت مسابقتی ، اچھے نشانات کا حصول لازمی

اُردو آفیسرس کا امتحان سخت مسابقتی ، اچھے نشانات کا حصول لازمی

دفتر سیاست میں گرانڈ تمثیلی امتحان، ڈاکٹر ناظم علی اور ایم اے حمید کا خطاب

حیدرآباد 13 مئی (سیاست نیوز) اُردو آفیسرس کے لئے تقررات کا امتحان سخت مسابقتی ہے۔ اس میں کامیابی کوئی اہمیت نہیں رکھتی بلکہ اچھے نشانات اور اعلیٰ مقام حاصل کرنے سے ملازمت حاصل ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ریٹائرڈ نے یہاں سیاست گولڈن جوبلی ہال میں تمثیلی امتحان کے موقع پر امیدواروں کو مخاطب کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ ترجمہ کے لئے امیدواروں کو زبان پر مہارت اور عبور ضروری ہے۔ عام بول چال کی زبان میں ترجمہ کے بجائے کتابی جملوں کے استعمال کرنے سے اچھے نشانات حاصل ہوتے ہیں۔ امیدواروں کو حکمت عملی اور صحیح منصوبہ بندی کرتے ہوئے تیاری کرنی چاہئے۔انھوں نے امتحانی اسکیم کے مطابق امیدواروں کو سوالات کی نوعیت اور ترجیح کا طریقہ بتایا۔ اس موقع پر شہر کے علاوہ اضلاع سے آئے ہوئے سینکڑوں امیدواروں کو او ایم آر جوابی شیٹ کی مشق کے ساتھ معیاری سوالی پرچہ مہیا کیا گیا اور اُردو سے انگریزی ترجمہ کرنا اور انگریزی سے دو ترجمے اُردو کرنا ہوگا اور تلگو سے اُردو میں دو ترجمے کرنے کے 15 ، 15 نشانات ہیں جبکہ صرف ایک ترجمہ اُردو سے تلگو میں کرنا ہے۔ اس طرح 200 نشانات کے سوالی پرچے کو مکمل طور پر سمجھایا گیا۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے سوالی پرچہ کی نوعیت کو سمجھاتے ہوئے اس کے جوابات کو تشریح کے ساتھ سمجھایا۔ ادارہ سیاست کے تحت ہر اتوار کو ماڈل ٹسٹ رکھتے ہوئے سوالی پرچے مہیا کئے گئے۔ امیدواروں نے اپنے شکوک کو دور کرنے کیلئے مشق کی اور سوالات کے جوابات کو ایک گائیڈنس لکچر کلاس کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے استفادہ کیا۔ اس دفعہ 200 نشانات کا سوالی پرچہ دیا گیا۔ اس کے لئے تین گھنٹے وقت دیا گیا۔ امیدواروں نے تلگو کا ترجمہ اور انگریزی کا ترجمہ اردو میں کیا۔ 75 نشانات صرف آبجکٹیو ہیں جس میں کوئی منفی مارکس نہیں ہیں۔ امیدواروں کو جنرل نالج 2018 اور تلنگانہ جدید 31 اضلاع کے ساتھ دو کتب فراہم کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT