اُردو فاضل کو انٹر میڈیٹ کے مماثل قرار دینے کا تیقن

حیدرآباد۔/23اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ادارہ ادبیات اردو کے امتحان فاضل کو انٹر میڈیٹ کے مماثل درجہ دینے کے سلسلہ میں حکومت تلنگانہ اقدامات کررہی ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے آج پرانے شہر کے ایک دینی مدرسہ کے دورہ کے بعد بتایا کہ سابق میں اردو فاضل امتحان کو انٹر میڈیٹ کے مماثل درجہ حاصل تھا لیکن بعض عہدیداروں کی تنگ نظری کے

حیدرآباد۔/23اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ادارہ ادبیات اردو کے امتحان فاضل کو انٹر میڈیٹ کے مماثل درجہ دینے کے سلسلہ میں حکومت تلنگانہ اقدامات کررہی ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے آج پرانے شہر کے ایک دینی مدرسہ کے دورہ کے بعد بتایا کہ سابق میں اردو فاضل امتحان کو انٹر میڈیٹ کے مماثل درجہ حاصل تھا لیکن بعض عہدیداروں کی تنگ نظری کے باعث اس فیصلے سے دستبرداری اختیار کرلی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس مسئلہ پر چیف منسٹر چندرا شیکھر راو سے مشاورت کریں گے اور اعلی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں اس مسئلہ کی یکسوئی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اردو فاضل کو انٹر میڈیٹ کا درجہ دینے سے دینی مدارس سے وابستہ طلبہ و طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف دینی مدارس کے ذمہ داروں نے اردو فاضل کو انٹر میڈیٹ کا درجہ دینے کے سلسلہ میں ان سے نمائندگی کی ۔ جناب محمود علی نے ادارہ ادبیات اردو کی سرگرمیوں کی ستائش کی اور کہا کہ حکومت اس ادارہ کی مکمل سرپرستی کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT