Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / اُردو میڈیم اسکولوں میں ’سرسوتی وندنا‘ کے اہتمام کی ہدایت پر تنازعہ

اُردو میڈیم اسکولوں میں ’سرسوتی وندنا‘ کے اہتمام کی ہدایت پر تنازعہ

احمد آباد۔/23جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) احمد آباد اسکول بورڈ نے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے ایک تنازعہ کھڑا کردیا ہے جس میں تمام اسکولوں بشمول اردو میڈیم مدارس سے کہا گیا ہے کہ بسنت پنچھمی کے موقع پر کل ’ سرسوتی وندنا‘ کا اہتمام کیا جائے۔ اپوزیشن کانگریس نے حکمران بی جے پی پر ہندوتوا ایجنڈہ کو روبہ عمل لانے کا الزام عائد کیا اور یہ انتب

احمد آباد۔/23جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) احمد آباد اسکول بورڈ نے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے ایک تنازعہ کھڑا کردیا ہے جس میں تمام اسکولوں بشمول اردو میڈیم مدارس سے کہا گیا ہے کہ بسنت پنچھمی کے موقع پر کل ’ سرسوتی وندنا‘ کا اہتمام کیا جائے۔ اپوزیشن کانگریس نے حکمران بی جے پی پر ہندوتوا ایجنڈہ کو روبہ عمل لانے کا الزام عائد کیا اور یہ انتباہ دیا کہ مجریہ سرکیولر کے خلاف قانونی کارروائی اور احتجاج کیا جائے گا۔ اسکول بورڈ کی جانب سے 19جنوری کو جاری کردہ سرکیولر میں بتایا گیا ہے کہ بسنت پنچھمی علم کی دیوی سرسوتی دیوی کی یادگار کے طور پر منائی جائے اور طلبہ کو تعلیم کی اہمیت سے واقف کروایا جائے اور اسکولوں میں سرسوتی پوجا اور سرسوتی بھجن کا اہتمام کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT