Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اُردو میڈیم اسکول کوبیر میں سہولتوں کا فقدان

اُردو میڈیم اسکول کوبیر میں سہولتوں کا فقدان

کوبیر۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج مستقر کوبیر میں اُردو میڈیم اپر پرائمری اسکول کے صدر مدرس وقارالدین نے نمائندہ سیاست میں امین پٹیل سے کہا کہ گزشتہ سال دو اساتذہ کا تبادلہ ہوجانے پر طلباء کو تعلیم دینے میں دشواری ہورہی ہے۔ گزشتہ سال سے جاریہ سال تک کوئی بھی اساتذہ کا انتظام نہیں ہوا۔ طلباء کی تعلیم کے مسئلہ کو لے کر دو خانگی اس

کوبیر۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج مستقر کوبیر میں اُردو میڈیم اپر پرائمری اسکول کے صدر مدرس وقارالدین نے نمائندہ سیاست میں امین پٹیل سے کہا کہ گزشتہ سال دو اساتذہ کا تبادلہ ہوجانے پر طلباء کو تعلیم دینے میں دشواری ہورہی ہے۔ گزشتہ سال سے جاریہ سال تک کوئی بھی اساتذہ کا انتظام نہیں ہوا۔ طلباء کی تعلیم کے مسئلہ کو لے کر دو خانگی اساتذہ کو آؤٹ سورسنگ پر رکھ کر طلباء کو تعلیم دینا پڑ رہا ہے۔ بعدازاں صدر مدرس نے کہا کہ کوبیر MEO چندر کانت کو یادداشت پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ طلباء کیلئے اساتذہ اور معذور بچوں کیلئے فنڈ کی ضرورت ہے۔ اسکول میں بیت الخلا خراب ہے۔ اس میں پانی کا انتظام بھی نہیں ہے۔ بیت الخلا اسکیم کے تحت منظور کریں تاکہ بچوں کو سہولت فراہم ہوسکے۔ علاوہ ازیں نہم جماعت، دہم جماعت کا مسئلہ بھی رکھا جاچکا ہے۔ کوبیر طلباء و طالبات کے والدین تعلیم ترک ہونے پر فکرمند ہیں۔ کوبیر چندر کانت MEO نے تیقن دیا کہ طلباء کیلئے تعلیم دینے اساتذہ کا اور بیت الخلا، نہم اور دہم جماعت کا انتظام جلد سے جلد کیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر مدرس وقارالدین، نائب صدر اظہرالدین اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT