Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اُردو کی ترقی و ترویج میں ستار ساحرؔ کا نمایاں رول

اُردو کی ترقی و ترویج میں ستار ساحرؔ کا نمایاں رول

کڑپہ۔ 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انجمن ترقی اُردو کڑپہ شاخ کے زیراہتمام پروفیسر ستار ساحر صدر شعبہ اردو وینکٹیشورا یونیورسٹی تروپتی کا اعزازی جلسہ منعقد کیا گیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر مظفر شہ میری حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی صدر شعبہ اردو نے کہا کہ پروفیسر ستار ساجر کی ادبی خدمات کے اعتراف میں مدراس یونیورسٹی نے انہیں کارنامہ حیات ای

کڑپہ۔ 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انجمن ترقی اُردو کڑپہ شاخ کے زیراہتمام پروفیسر ستار ساحر صدر شعبہ اردو وینکٹیشورا یونیورسٹی تروپتی کا اعزازی جلسہ منعقد کیا گیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر مظفر شہ میری حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی صدر شعبہ اردو نے کہا کہ پروفیسر ستار ساجر کی ادبی خدمات کے اعتراف میں مدراس یونیورسٹی نے انہیں کارنامہ حیات ایوارڈ سے گزشتہ ماہ نوازا۔ ستار ساحر ایک قابل پروفیسر ہی نہیں بلکہ بہترین شاعر و نقاد بھی اور اداکار بھی ہیں۔ ضلع کڑپہ کی مختلف علمی، ادبی ، ثقافتی، سماجی اداروں میں برسوں سے خدمات انجام دیئے اور اپنی یونیورسٹی میں ادبی محفلیں ، سیمینارس ، کانفرنس، مشاعرے بھی منعقد کئے اور کئی ریسرچ اسکالرس کی رہنمائی کی۔ اردو کی ترقی و ترویج میں نمایاں رول ادا کیا۔ جلسہ کی صدارت انجمن ترقی اردو کڑپہ شاخ کے صدر سید شاہ مصطفی حسین بخاری نے کہا کہ پروفیسر ستار ساحرؔ مخلص اُردو دوست ہیں۔ ریاستی حکومت سے بھی وہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ ان کے کئی مجموعی منظر عام پر آچکے ہیں۔ یہ ایوارڈ آپ کو ملنا مسرت کی بات ہے اور مستحق بھی ہیں۔ انجمن کے نائب صدر ستار فیضی شریک معتمد سید شکیل احمد نے پروفیسر ستار ساحرؔ کی شال پوشی اور گلپوشی کی۔ تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اردو ڈرامہ نگار یوسف صفی، ڈاکٹر نثار احمد، پروفیسر قاسم علی خاں، اردو شعراء یونس طبیب، انور ہادی، سردار ساحل، کلام عارف، انیس درباری، انجمن کے اراکین اشرف علی خاں اور سامعین نے شرکت کی۔ پروفیسر ستار نے مدراس یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT