Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / اُردو یونیورسٹی، آئی ٹی آئی میں داخلے۔ آج آخری تاریخ

اُردو یونیورسٹی، آئی ٹی آئی میں داخلے۔ آج آخری تاریخ

حیدرآباد، 19 ؍ ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) میں چند مخلوعہ نشستوں پر داخلے کے لیے تیسرے مرحلے کی کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، انچارج آئی ٹی آئی، حیدرآباد کے بموجب مخلوعہ نشستوں پر داخلہ کے خواہشمند طلبہ یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ پُر کیے ہوئے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20؍ ستمبر ہے۔ کونسلنگ، کنوینر ، ڈی ایس سی آئی ٹی آئی، حیدرآباد کی ہدایت کے مطابق 23؍ ستمبر کو 10 بجے صبح سے ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 040-23008413  یا 094412 50126 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT