Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اُردو یونیورسٹی میں ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ سمینار

اُردو یونیورسٹی میں ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ سمینار

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں مسلم ایجوکیشنل سوشل اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (میسکو) کے تعاون سے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک اور مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ کا سمینار بعنوان ’’امن ، ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک روڈ میاپ‘‘ 6 تا 9 ؍ مارچ سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ افتتاحی اجلاس 6؍ مارچ جمعہ کو 10

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں مسلم ایجوکیشنل سوشل اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (میسکو) کے تعاون سے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک اور مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ کا سمینار بعنوان ’’امن ، ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک روڈ میاپ‘‘ 6 تا 9 ؍ مارچ سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ افتتاحی اجلاس 6؍ مارچ جمعہ کو 10 بجے صبح منعقد ہوگا، جس کی صدارت پروفیسر محمد میاں، وائس چانسلر کریں گے۔ جناب اے کے خان، ڈائرکٹر جنرل، اینٹی کرپشن بیورو، حکومت تلنگانہ مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد، پرو وائس چانسلر، مانو، ڈاکٹر فخر الدین محمد، اعزازی سیکریٹری، میسکو، جناب ظفر جاوید، سی پی او، حیدرآباد، جناب ملک معتصم خان، سابق امیرِ حلقہ، جماعت اسلامی، آندھرا پردیش، پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار انچارج، مانو اور جناب امان اللہ خاں، صدر نشین مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ ، نئی دہلی مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔

تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ
ایمپلائز سنٹرل اسوسی ایشن کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز سنٹرل اسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس صدر اسوسی ایشن جناب محمد جمال الدین کی صدارت میں 5 مارچ بروز جمعرات کو 11-30 بجے دن اعظم فنکشن ہال اعظم پورہ میں مقرر ہے ۔ جس میں مسٹر اگروال کی جانب سے جاری کردہ دسویں پی آر سی رپورٹ پر غور و خوض ہوگا ۔ اجلاس کو مسٹر پنڈاری ناتھ کھمہ ، جناب سید امین الحسن محبوب نگر ، ین راما سوامی ( ورنگل ) ، ایم اے حمید ، مسٹر راجہ ریڈی ، جناب ایم اے رشید کے علاوہ الحاج سید ابراہیم ، جناب ایم اے منان مخاطب کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT