Sunday , February 25 2018
Home / شہر کی خبریں / اُردو یونیورسٹی میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد

اُردو یونیورسٹی میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد

حیدرآباد، 8؍ نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، نیشنل سرویس اسکیم (این ایس ایس) اور مہدی نواز جنگ انسٹیٹیوٹ آف آنکالوجی (ریجنل کینسر سنٹر) کے زیر اہتمام یوم آزاد تقاریب کے حصہ کے طور پر آج خون کے عطیہ کیمپ منعقد ہوا ۔ ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار نے افتتاح کیا۔ ڈاکٹر کے پی سنگھ، فینانس آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جناب آرگوکل کرشنا، ریجنل ڈائرکٹر این ایس ایس، منسٹری آف یوتھ افیئرس، حکومت ہند، مہمانِ خصوصی تھے جبکہ اسٹیٹ این ایس ایس آفیسر، حکومت تلنگانہ ڈاکٹر وشنو دیو مہمانِ اعزازی۔کینسر ہاسپٹل کی ڈاکٹر لکشمی، بلڈ بینک میڈیکل آفیسر نے نگرانی کی۔ جملہ 66 طلبہ، اساتذہ اور ارکانِ اسٹاف نے خون کا عطیہ دیا۔ مانو این ایس ایس کے پروگرام کو آرڈینیٹر ڈاکٹر محمد فریاد اور پروگرام آفیسرس جناب محمد افروز عالم اور جناب بی بکشا پتی نے انتظامات کی نگرانی کی ۔ کیمپ میں طلبہ، تدریسی عملہ اور غیر تدریسی افراد نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اکثر طلبہ خون دینے کے لیے قطار میں دیکھے گئے۔

TOPPOPULARRECENT