Friday , August 17 2018
Home / شہر کی خبریں / اُردو یونیورسٹی میں داخلےآخری تاریخ میں 15؍ مئی تک توسیع

اُردو یونیورسٹی میں داخلےآخری تاریخ میں 15؍ مئی تک توسیع

حیدرآباد، 10؍ مئی(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ریگولر (روایتی طرز تعلیم) کورسز میں انٹرنس پر مبنی کورسز اور بی ایڈ فاصلاتی طرز کے لیے آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 15؍ مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ انٹرنس کی تواریخ 26 اور 27؍ مئی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ ایم اے عربی میں داخلے انٹرنس کے بجائے میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ اس طرح ایم اے عربی کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخر تاریخ میرٹ پر مبنی دیگر کورسز کی طرح 9؍ جولائی ہوگی۔ یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس حیدرآباد کے علاوہ دیگر سٹیلائٹ کیمپسوں، کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیک کے لیے انٹرنس پر مبنی ریگولر پروگرامس میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔ ان میں پی ایچ ڈی، پوسٹ گریجویشن، انڈر گریجویشن، پی جی ڈپلوماس، ڈپلوماس، پالی ٹیکنیک شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کے کیمپسیس حیدرآباد کے علاوہ دربھنگہ (بہار)، سری نگر (جموں و کشمیر)، بنگلور، بیدر (کرناٹک)، لکھنؤ ، سنبھل (اتر پردیش)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، آسنسول (مغربی بنگال)، نوح (میوات- ہریانہ)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا) میں بھی قائم ہیں۔ درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تمام پروگراموں کے لیے ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو [email protected] پر ای میل کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT