Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اُردو یونیورسٹی میں سینئر عہدیداروں کو زائد ذمہ داریاں

اُردو یونیورسٹی میں سینئر عہدیداروں کو زائد ذمہ داریاں

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد میاں نے آج پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ کو 3 سالہ مدت کے لیے ڈین اسکول آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنسس مقرر کیا ہے اور انہیں انچارج رجسٹرار کی حیثیت سے تا حکم ثانی برقرار رہنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ پروفیسر رحمت اللہ گذشتہ 2 سال سے رجسٹرار کے عہ

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد میاں نے آج پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ کو 3 سالہ مدت کے لیے ڈین اسکول آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنسس مقرر کیا ہے اور انہیں انچارج رجسٹرار کی حیثیت سے تا حکم ثانی برقرار رہنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ پروفیسر رحمت اللہ گذشتہ 2 سال سے رجسٹرار کے عہدہ پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ پروفیسر محمد میاں نے پروفیسر محمد ظفر الدین، صدر شعبۂ مطالعاتِ ترجمہ کو نظامت فاصلاتی تعلیم کا آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی مقرر کیا ہے اور پروفیسر پی فضل الرحمن ، ڈین اسکول آف سائنسس کو نو تشکیل شدہ مرکزی انتظامیہ نگرانی و جائزہ کمیٹی کا صدر نشین مقرر کیا ہے۔ پروفیسر محمد شاہد کو ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر مقرر کیا ہے جب کہ اس سے قبل پروفیسر سید نجم الحسن ، صدر شعبۂ ریاضی کو ڈین اکیڈیمکس مقرر کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT