Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اُردو یونیورسٹی میں سیول سرویسز پریلمس کی کوچنگ تاریخ میں توسیع

اُردو یونیورسٹی میں سیول سرویسز پریلمس کی کوچنگ تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں سیول سرویسز کوچنگ اکیڈیمی کے زیر اہتمام خواتین اور مذہبی اقلیتوں کو سیول سرویسز امتحان کے پریلمس2017 کی مفت کوچنگ کے لیے فارم داخل کرنے کی تاریخ میں 16؍ نومبر 2016 تک توسیع کی گئی ہے۔ داخلہ انٹرنس ٹسٹ میں حاصل کردہ میرٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا۔ انٹرویو حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ انٹرنس ٹسٹ 4؍ دسمبر کو ہوگا۔ ڈاکٹر پی اسی منور حسین، جوائنٹ ڈائرکٹر، اکیڈیمی کے بموجب تفصیلات اور داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ درخواست فارم کے ساتھ 200 روپئے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ جو بحق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حاصل کیا گیا ہو اور حیدرآباد میں قابل ادا ہو، داخل کرنا ہوگا۔منتخبہ امیدواروں کو برائے نام فیس 1,800 روپئے جمع کرنے ہوں گے جس میں 500 روپئے رجسٹریشن فیس، لائبریری کے 1000 روپئے اور میڈیکل کے 300 روپئے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 3000 روپئے (کاشن ڈپازٹ ) بھی جمع کرنا ہوگا جسے کوچنگ کے اختتام پر واپس کردیا جائے گا۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ کے علاوہ فون نمبرات 040- 23008436, 08374627871, 9154162187 سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT