Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اُردو یونیورسٹی میں سیول سرویس امتحانات کی خصوصی ٹریننگ

اُردو یونیورسٹی میں سیول سرویس امتحانات کی خصوصی ٹریننگ

حیدرآباد، 7؍ جون (پریس نوٹ )  مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سیول سرویسز کے امتحانات میں کامیابی کے لیے15 مہینے کی سخت محنت پر مبنی مفت تربیت کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ تربیت کا آغاز جولائی سے ہوگا۔پروفیسر عامر اللہ خان، ڈائرکٹر کوچنگ اکیڈیمی، نے بتایا کہ خواہشمند امیدوار یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر درخواست دے کر 9؍ جون تک کسی بھی وقت آن لائن انٹرنس ٹسٹ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنس ٹسٹ کامیاب امیدواروں کو جون میں انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔ کورس کا نصاب بینکس، ریلویز اور آرمڈ فورسس پر بھی مشتمل ہوگا۔ تربیتی پروگرام کا ذریعہ تعلیم انگریزی ہوگا اور ماہرین، ممتاز شخصیتیں اور سینئر افسران ٹریننگ دیں گے۔ حکومت ہند کی جانب سے اس پروگرام کو اسپانسر کیا گیا ہے، اس لیے طلبہ سے اس کی کوئی تربیتی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ لیکن برائے نام داخلہ اور لائبریری فیس دینی ہوگی۔تمام طلبہ کے لیے لازمی ہے کہ وہ یونیورسٹی کیمپس میں قیام کریں۔ طلبا اور طالبات کے لیے علاحدہ ہاسٹلس کی سہولت دستیاب ہے، جس کے لیے طلبہ سے ماہانہ تقریباً 2000 روپئے لیے جائیں گے۔ دیگر سہولیات کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ آن لائن امتحا ن میں ایک Essay Question  اور حالات حاضرہ اور جنرل اسٹڈیز کے 50 ملٹی پل چوائس سوالات ہوں گے۔ ملک بھر میں جملہ 4,500 آئی اے ایس افسران میں سے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے صرف 258 افسران ہی ہیں جبکہ اترپردیش سے619 اور بہار سے 402 افسران ہیں۔ ڈائرکٹر نے کہا کہ تلگو بولنے والی ریاستوں کے امیدواروں کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کیونکہ یہ سنٹر مرکزی حکومت کی جانب سے جنوبی ہند میں قائم کردہ چند مراکز میں سے ایک ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 8712900055 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT