Sunday , May 27 2018
Home / شہر کی خبریں / اُردو یونیورسٹی میں نیٹ کوچنگ ، فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

اُردو یونیورسٹی میں نیٹ کوچنگ ، فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد، 21؍ فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے مرکز برائے یوجی سی نیٹ کوچنگ کے زیراہتمام یوجی سی نیٹ کوچنگ کلاسس کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 28؍ فروری تک توسیع کی گئی ہے۔ کلاسس کا آغاز 12 ؍مارچ سے ہوگا۔کو آرڈینیٹر کوچنگ ڈاکٹر سید نجی اللہ کے بموجب 8؍جولائی کو یوجی سی کی جانب سے منعقد شدنی قومی اہلیتی امتحان میں شرکت کرنے والے SCs/STs/OBC (Non-Creamy Layer) و اقلیتی زمرہ سے تعلق رکھنے والے طلبا اس مرکز سے استفادہ کرسکتے ہیں جہاں اردو، انگریزی، عربی، فارسی، ہندی، پبلک ایڈمنسٹریشن، پولٹیکل سائنس، مینجمنٹ، سوشل ورک، ویمنس اسٹڈیز، ایجوکیشن، ماس کمیونیکیشن، تاریخ، سوشیالوجی کے بشمول لازمی مضمون (جنرل اسٹڈیز و Teaching aptitude)کی تربیت کی خصوصی کوچنگ کا نظم کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ سنٹر کے گذشتہ تربیت حاصل کرنے والے 5 طلبہ نے نیٹ امتحان کامیاب کیا ہے جس میں سے ایک نے جے آر ایف بھی حاصل کیا تھا۔ خواہش مند طلباء سی ایس ای کوچنگ اکیڈمی بلڈنگ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے درخواست فارم مفت حاصل کرسکتے ہیں یا ویب سائٹ www.manuucse.com پر آن لائن بھی درخواست داخل کی جاسکتی ہے۔ اُمیدوار بطور رجسٹریشن فیس 200/- روپئے کا ڈیمانڈڈرافت جو بحق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حاصل کردہ اور حیدرآباد میں قابل ادا ہوکے ساتھ انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کریں۔ انٹرنس ٹسٹ /5 مارچ کو منعقد ہوگااور اُسی دن صبح دس بجے سی ایس سی کوچنگ اکیڈیمی کی عمارت میں ڈیمانڈ ڈرافٹ داخل کرنے پر ہال ٹکٹ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈیمانڈ ڈرافٹ کی تاریخ /5 مارچ سے پہلے کی ہونی چاہیے۔ نتائج کا اعلان /8مارچ کو کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT