Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اُردو یونیورسٹی میں کل سے قومی سائنس کانگریس

اُردو یونیورسٹی میں کل سے قومی سائنس کانگریس

حیدرآباد، 6؍ فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اردو مرکز برائے فروغِ علوم (سی پی کے یو ) اور اسکول برائے سائنسی علوم کی جانب سے قومی اردو سائنس کانگریس 2018 کاانعقاد 8 اور 9؍ فروری کوکیا جارہا ہے۔ افتتاحی اجلاس 9:30 بجے صبح ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ اردو یونیورسٹی نے فروری 2017 میں پہلی قومی سائنس کانگریس کا اہتمام کیا تھا۔ ڈاکٹر عابد معز، کنسلٹنٹ سی پی کے یو کے بموجب جناب شاہ شمس الدین عثمانی تبریز، پرنسپل ایمیریٹس انگلش اسکول، دبئی، مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر آنند راج ورما سابق پرنسپل انوارالعلوم کالج ، پروفیسر ظفر احسن سابق پروفیسر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اظہار خیال کریں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز وائس چانسلر کی صدارت ہوگی۔ مختلف اجلاسوں میں ملک بھر کے نامور مصنفین، اساتذہ اور طلبہ اس میں شرکت کر رہے ہیں۔ پروفیسر نجم الحسن، ڈین اسکول برائے سائنسی علوم نے مدعوئین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT