Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اُردو یونیورسٹی کے حیدرآباد، لکھنؤ اور سری نگر میں داخلے

اُردو یونیورسٹی کے حیدرآباد، لکھنؤ اور سری نگر میں داخلے

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے ریگولر (روایتی طرز تعلیم) کورسز میں حیدرآباد کے علاوہ لکھنؤ اور سری نگر میں بھی داخلے جاری ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 ؍جولائی 2017 ہے۔ یونیورسٹی میں دستیاب کورسز کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامس (اردو، انگریزی، ہندی، مطالعات ترجمہ، عربی، فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سماجی کام، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات اور سماجیات؛ ایم اے (صحافت و ترسیل عامہ)؛ ایم کام؛ اور ایم ایس سی [ریاضی]) شامل ہیں، جبکہ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں (بی اے، بی کام، بی ایس سی [طبیعی علوم-ایم پی سی] / بی ایس سی[طبیعی علوم-ایم پی سی ایس] اور بی ایس سی [حیاتی علوم – زیڈ بی سی] شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مدارس کے طلبہ کے لیے داخلہ برائے انڈر گریجویٹ کورسس(بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹکنک پروگرام کے لیے برج کورسز دستیاب ہیں۔ پیرامیڈیکل میں ڈپلوما ان ڈائیلاسس ٹیکنیشین، ڈپلوما ان ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشین، سرٹی فکیٹ ان ڈائیلاسس ٹیکنیشین اور سرٹی فکیٹ ان ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشین جیسے کورسز کی تعلیم دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ آئی ٹی آئی طلبہ کے لیے لیٹرل انٹری برائے پالی ٹکنک ، جزوقتی / متوازی ڈپلوما پروگرامس (اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز) میں بھی داخلے دیئے جارہے ہیں۔ یونیورسٹی کے دیگر شہروں میں واقع کیمپسس میں بھی داخلے لیے جاسکتے ہیں۔ اردو، فارسی انگریزی اور عربی کا پوسٹ گریجویٹ پروگرام سٹیلائٹ کیمپس لکھنو(اترپردیش) میں دستیاب ہے۔ جبکہ اسلامک اسٹڈیز، معاشیات، اردو اور انگریزی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے لیے سٹیلائٹ کیمپس سری نگر(جموں و کشمیر) میں بھی داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ آن لائین درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔ کسی بھی قسم کی وضاحت کے لیے فون نمبر 040-23006612-15 ( extension (1801یا ای میل [email protected] پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔درخواست گزار کے لیے لازمی ہے کہ وہ دسویں /بارہویں/ڈگری میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کی ہو یابحیثیت زبان/مضمون اردو کامیاب ہوں۔یونیورسٹی میں دستیابی کی صورت میں ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT