Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / اُسامہ کی موجودگی کا پاکستان کو علم نہ تھا : امریکہ

اُسامہ کی موجودگی کا پاکستان کو علم نہ تھا : امریکہ

واشنگٹن ؍ اسلام آباد ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ایسا ماننے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ حکومت پاکستان کی اعلیٰ ترین سطحوں میں سے کسی کو مقتول القاعدہ سربراہ اُسامہ بن لادن کے مقام کے تعلق سے کچھ علم تھا ، وائیٹ ہاؤس نے یہ بات کہی ۔ ایک بڑے امریکی اخبار کے اس دعوے کے ایک روز بعد کہ سرکردہ آئی ایس آئی قیادت کو ملک کے اندرون بن لادن کی موجودگی کا ع

واشنگٹن ؍ اسلام آباد ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ایسا ماننے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ حکومت پاکستان کی اعلیٰ ترین سطحوں میں سے کسی کو مقتول القاعدہ سربراہ اُسامہ بن لادن کے مقام کے تعلق سے کچھ علم تھا ، وائیٹ ہاؤس نے یہ بات کہی ۔ ایک بڑے امریکی اخبار کے اس دعوے کے ایک روز بعد کہ سرکردہ آئی ایس آئی قیادت کو ملک کے اندرون بن لادن کی موجودگی کا علم تھا ، وائیٹ ہاؤس نے اپنے سابقہ موقف کا اعادہ کیا ہے۔ دریں اثناء پاکستانی ملٹری نے آج نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو مضحکہ خیز قرار دیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ سابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹننٹ جنرل احمد شجاع پاشاہ کو اُسامہ کے ایبٹ آباد ٹھکانے کا علم تھا ۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بھی امریکی اخبار کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اُس آرٹیکل میں کوئی چیز تسلسل سے نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT