Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / اُمت مسلمہ کے مفاد میں اختلافات دور کرلیں : نواز شریف

اُمت مسلمہ کے مفاد میں اختلافات دور کرلیں : نواز شریف

ریاض۔ 18 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی اور سعودی عرب و ایران کے مابین بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کااظہار کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کم کرنے کے مقصد سے یہ دورہ کیا ہے اور توقع ہے کہ وہ کل ایران جائیں گے جہاں صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے ۔ اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اﷲ نے کہا کہ نواز شریف نے دونوں ممالک سے خواہش کی ہے کہ اُمت مسلمہ کے مفاد میں دونوں ممالک پرامن طورپر اپنے اختلافات کی عاجلانہ یکسوئی کرلیں۔ ایسے وقت جب کہ عالم اسلام کو چیلنجس کا سامنا ہے اختلافات ختم کرنا اور بھی زیادہ ضروری ہے ۔ سعودی عرب اور دیگر کئی حلیف ممالک نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے ہیں ۔ سعودی عرب میں شیعہ رہنما نمر النمر کو پھانسی دیئے جانے پر ایران نے شدید احتجاج کیا تھا اور تہران میں سعودی سفارتخانہ پر حملہ کیا گیا تھا ۔ نواز شریف ایسے وقت ایران کا دورہ کررہے ہیں جبکہ بین الاقوامی تحدیدات ایک دن قبل ہی ختم کردی گئیں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT