Thursday , July 19 2018
Home / Top Stories / اُمید ہے 56 اِنچ سینے کا ٹھوس منصو بہ ہوگا:راہول گاندھی

اُمید ہے 56 اِنچ سینے کا ٹھوس منصو بہ ہوگا:راہول گاندھی

ڈوکلام سے سبق لینے کی چین کی ہدایت پرصدر کانگریس کا تبصرہ
نئی دہلی۔27مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہول گاندھی نے ڈوکلام سے سبق لینے کی چین کی ہدایت پر آ ج وزیراعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر انہیں نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ 56انچ کے سینے کا چین سے نپٹنے کا ٹھوس منصوبہ ہوگا۔مسٹر گاندھی نے پچھلے ہفتہ ٹوئٹر پر پوچھے گئے اپنے سوالات پر عوام کی رائے جاننے کے بعد آج کہاکہ چین کا کہنا ہے کہ ہندستان کو ڈوکلام سے سبق لینا چاہئے ۔ پچھلے ہفتہ اس پر میں نے ایک ٹوئٹ پول کرایا تھا جس سے ہزاروں لوگوں نے حصہ لیا ۔ ان میں سے 63فیصد نے کہامودی گلے لگیں گے ، وزیر دفاع کو قصوروار ٹھہرائیں گے اور ڈوکلام پر عوام کے سامنے روئیں گے ۔ ہندستانی کی خوشحالی کے لئے میری خواہش ہے کہ آپ سب لوگ غلط ثابت ہوں اور 56انچ کے سینے والے طاقتور آدمی کے پاس ‘ڈوکلا م سے سبق سیکھنا چاہئے ‘ کا ٹھوس جواب دینے کے لئے کوئی منصوبہ ہوگا۔خیال رہے کہ جنوبی ڈوکلام میں چینی فوج کے پھر سے سڑک بنانے سے متعلق خبر پر مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کرکے اس پر مسٹر مودی سے جواب مانگا تھا۔ انہوں نے عوام کے سامنے اس سوال کے جواب کے چار متبادل رکھتے ہوئے پوچھا کہ بتائیں ان میں سے مسٹر مودی کا جواب کیا ہوگا۔ متبادل میں پہلا جواب رکھا تھاکہ مسٹر مودی اس معاملے میں گلے لگنے کی پالیسی اپنائیں گے ، دوسرا تھا کہ وزیر دفاع کو قصوروار ٹھہرائیں گے ، تیسرا تھا کہ عوام کے سامنے روئیں گے اور چوتھا تھا کہ اوپر کے تمام متبادل ہیں۔ ان میں سے 63فیصد لوگوں نے جواب میں پہلے کے تین متبادل منتخب کئے ۔ اس پر مسٹر گاندھی نے خواہش ظاہر کہ لوگوں کے جواب غلط ثابت ہوں۔

TOPPOPULARRECENT