Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / اُڑتا پنجاب صرف شمال میں اُڑنے لگا

اُڑتا پنجاب صرف شمال میں اُڑنے لگا

مشرقی اور جنوبی ہندوستان میں پرواز سے قاصر
ممبئی ۔ 18جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) منشیات کے مسئلہ کی بنیاد پر بنائی گئی فلم اُڑتا پنجات مختلف تنازعوں اور رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے بعد کل ریلیز کردی گئی اگرچیکہ اس فلم پر شمالی ہندوستان میں بہترین ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے لیکن جنوب اور مشرقی علاقہ میں شائقین فلم کو متاثر نہیں کرسکی ۔ فلم ڈسٹری بیوٹر راجیش تھڈانی نے بتایا گوکہ فلم کی شروعات شاندار نہیں رہی لیکن دن کے اوقات میں بتدریج زور پکڑ لے گی ۔ فلم کے بارے میں ملا جلا ردعمل دیکھا گیا جوکہ شمال بالخصوص دہلی میں حوصلہ افزاء کاروبار کیا ہے ۔ راجستھان ، گجرات اور مشرقی علاقہ میں ردعمل کمزور رہا ۔ فلمساز انوراگ کیشب اور ایکتاکپور کی پیش کردہ یہ فلم تنازعات میں گھرگئی تھی اور سنسربورڈ نے سینکڑوں مناظر کو کٹ کردیا تھا لیکن بمبئی ہائیکورٹ نے صرف ایک منظر کٹ کرتے ہوئے فلم ریلیز کرنے کی ہدایت دی تھی تاہم فلم ریلیز ہونے سے 2 دن قبل ہی آن لائن پر افشاء کردی گئی جوکہ فلم کے بزنس کو متاثر کرسکتی ہے لیکن ڈسٹری بیوٹر اکشے راٹھی نے بتایا کہ تنازعہ کی وجہ سے یہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے ۔ ملٹی پلیکس میں ردعمل حوصلہ افزاء رہا اور دہلی این سی آر میں باکس آفس کلکشن بہتر رہا اور پنجاب میں بھی شائقین کی خاطر خواہ تعداد دیکھی گئی لیکن جنوب اور شمال میں ردعمل ٹھیک نہیں رہا ۔ علاوہ ازیں یہ فلم سنگل اسکرین تھیٹرس میں شائقین کو کھینچنے میں ناکام ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT