Monday , November 20 2017
Home / دنیا / اِسرائیل میں فلسطینیوں کیلئے انصاف کا جداگانہ معیار : امریکی سفیر

اِسرائیل میں فلسطینیوں کیلئے انصاف کا جداگانہ معیار : امریکی سفیر

واشنگٹن۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں یہودیوں اور فلسطینیوں کیلئے انصاف کے الگ الگ پیمانوں پر امریکی سفیر ڈان شپیرو بول اٹھے ہیں اور انھوں نے الزام عائد کیا کہ صہیونی ریاست میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کیلئے انصاف کا الگ الگ معیار مقرر ہے۔ان کے اس بیان کو اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے مسترد کردیا ہے۔ڈان شپیرو نے تل ابیب میں ایک انسٹیٹیوٹ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کہا کہ” اسرائیلیوں(یہودی انتہا پسندوں) کی کارروائیوں پر کوئی پوچھ تاچھ نہیں کی جاتی اور بظاہر قانون کی حکمرانی کیلئے دو معیار نظر آتے ہیں۔ایک اسرائیلیوں کیلئے ہے اور دوسرا فلسطینیوں کیلئے ہے”۔امریکی سفیر نے مقبوضہ مغربی کنارہ  میں گزشتہ سال ایک فلسطینی خاندان کے مکان کو نذرآتش کرنے کے الزام میں دو اسرائیلیوں پر فردِ جرم عائد کئے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ان انتہا پسند یہودیوں نے ایک فلسطینی جوڑے اور ان کے کمسن بیٹے کو زندہ جلا دیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ”اس فرد جرم اسرائیل کی جانب سے دہشت گرد کارروائیوں پر قانونی چارہ جوئی کی عکاسی ہوتی ہے، خواہ ان کارروائیوں کا ذریعہ کوئی بھی ہے لیکن فلسطینیوں پر کئے جانے والے اکثر حملوں کی مؤثر انداز میں تحقیقات نہیں کی گئی ہے یا ان پر اسرائیلی حکام نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے”۔

TOPPOPULARRECENT