Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / اِسرائیل کو اسلحہ کی سربراہی سے وائیٹ ہاؤز لا علم

اِسرائیل کو اسلحہ کی سربراہی سے وائیٹ ہاؤز لا علم

واشنگٹن ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے پنٹگان سے گذشتہ ماہ اسلحہ کا ذخیرہ حاصل کیا اور اس کیلئے وائیٹ ہاؤز یا اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی منظوری حاصل نہیں کی۔ وال اسٹریٹ جرنل نے یہ اطلاع دی۔ امریکہ اور اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے اخبار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی مہم کے پیش نظر اوباما انتظامیہ کی جانب سے اسلحہ کی سربراہی پر کنٹرول کئ

واشنگٹن ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے پنٹگان سے گذشتہ ماہ اسلحہ کا ذخیرہ حاصل کیا اور اس کیلئے وائیٹ ہاؤز یا اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی منظوری حاصل نہیں کی۔ وال اسٹریٹ جرنل نے یہ اطلاع دی۔ امریکہ اور اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے اخبار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی مہم کے پیش نظر اوباما انتظامیہ کی جانب سے اسلحہ کی سربراہی پر کنٹرول کئے جانے کا خدشہ تھا۔ عہدیداروں کے مطابق حکومت اسرائیل پر وائیٹ ہاؤز اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا بہت کم اثر و رسوخ ہے۔ جرنل نے یہ اطلاع دی کہ امریکی عہدیداروں نے اس معاملہ میں صرف ثالثی کا روایتی رول ادا کیا ہے۔ اخبار کے مطابق اوباما اور نتن یاہو کی کل فون پر بھی بات چیت ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT