Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / اِسرو کی کارٹوساٹ II مصنوعی سیارے کی لی ہوئی تصویر جاری

اِسرو کی کارٹوساٹ II مصنوعی سیارے کی لی ہوئی تصویر جاری

چینائی ۔ 17جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) پہلے دن ہندوستان کے حال ہی میں خلاء میں روانہ کردہ موسمی مشاہدے کیلئے کارٹوساٹ دوم سلسلے کا مصنوعی سیارہ مدھیہ پردیش کے ایک شہر اندور کی تصویر لینے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔ اس میں شہر کے وسط میں ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم نظر آرہا ہے ۔ یہ تصویر 15 جنوری کو حاصل کی گئی جبکہ مصنوعی سیارے کی روانگی کے تین دن ہوچکے تھے ۔ اسے کل اسرو کی بنگلور ہیڈکوارٹر کی ویب سائیٹ پر جاری کیا گیا ۔ اسرو نے اُس وقت کہا تھا کہ مصنوعی سیارہ اپنی قطعی کارروائی کے مرحلے میں آئندہ چند دن میں پہونچ جائے گا اور انتہائی صاف تصویریں روانہ کرنا شروع کردے گا ۔ یہ تصویریں سیاہ اور سفید ہوں گی ۔ کارٹوساٹ دوم ترقی یافتہ ریموٹ سنسنگ مصنوعی سیارہ ہے جو قبل ازیں روانہ کردہ چھ خلائی جہازوں کے تسلسل میں جاری کیا گیا ہے ۔ اور اس کا مقصد صارفین کو معلومات فراہم کرنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT