Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / اِسقاطِ حمل کرنے والا ڈاکٹر گرفتار، ایک ٹولی بے نقاب

اِسقاطِ حمل کرنے والا ڈاکٹر گرفتار، ایک ٹولی بے نقاب

ممبئی۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر جس نے مہاراشٹرا میں مخصوص جنس کا پتہ چلنے پر اِسقاطِ حمل مبینہ طور پر انجام دیئے، اُسے کرناٹک کی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو روزقبل 19 ضائع شدہ حمل اس کے دواخانے کے قریب پائے گئے تھے جس سے دو ریاستوں کے درمیان سرحد پار اسقاط حمل میں ملوث ریاکٹ کا شبہ ہوا تھا۔ بابا صاحب کھدراپورے کرناٹک بارڈر کے قریب سانگلی کے موضع مہیسل میں بھارتی ہاسپٹل چلاتا ہے۔ پولیس نے آج کہا کہ اسے گذشتہ شب بیلگام سے میراج پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT