Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / اِسمتھ ٹسٹ درجہ بندی میں براڈمین کا ریکارڈتوڑنے کے قریب

اِسمتھ ٹسٹ درجہ بندی میں براڈمین کا ریکارڈتوڑنے کے قریب

دبئی۔20 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی کپتان اسٹیون سمتھ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب بیٹسمین سر ڈان براڈ مین کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے، آئی سی سی نے نئی ٹسٹ درجہ بندی جاری کی جس میں اسٹیون سمتھ 945 نشانات کیساتھ سرفہرست ہیں اور وہ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مشترکہ طور پر دوسرے ٹاپ ریٹڈ بیٹسمین بن گئے ہیں۔ اسمتھ نے درجہ بندی کے زیادہ نشانات حاصل کرتے ہوئے پیٹر مے ، رکی پونٹنگ اور جیک ہوبز کو پیچھے چھوڑدیا اور اب سابق انگلش بیٹسمین لین ہوٹن کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔ کیریئر کے دوران زیادہ نشانات حاصل کرنے کا عالمی اعزاز سرڈان بریڈمین کو حاصل ہے جنہوں نے961 نشانات حاصل کئے اور اسمتھ اب ان سے صرف 16نشانات دور ہیں۔تازہ درجہ بندی میںہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی دوسرے ، چتیشور پجارا ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے ،کین ولیمسن چوتھے ، انگلش کپتان جوروٹ تنزلی کے بعد پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے ، ہاشم آملا ساتویں، اظہرعلی آٹھویں، دنیش چندی مل نویں اور روس ٹیلر دسویں نمبر پر ہیں۔ باولروں میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے مقام پر موجود ہیں۔ کگیسو ربادا دوسری ، رویندرا جڈیجہ تیسرے،اشون چوتھے، جوش ہیزل ووڈ پانچویں، ہیراتھ چھٹے، نیل ویگنر ساتویں، مچل اسٹارک آٹھویں، نیتھن لیون نویں اور جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین دسویں مقام پر موجود ہیں۔ ٹاپ 5آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ جبکہ جڈیجہ دوسرے ، انگلینڈ کے بین اسٹوکس تیسرے ، اشون چوتھے اور معین علی پانچویں نمبر پرہیں۔

TOPPOPULARRECENT