Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / اِسمتھ کیلئے قیادت کا چیلنج بھرا وقت : کلارک

اِسمتھ کیلئے قیادت کا چیلنج بھرا وقت : کلارک

کولکتہ۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے ہندوستان کے خلاف رواں سیریز میں مہمان ٹیم کی واپسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اسٹیون اسمتھ کی قیادت کیلئے چیلنج بھرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمتھ نے خود کو بحیثیت شاندار بیٹسمین ثابت کیا ہے اور اب انہیں بحیثیت کپتان خود کو ثابت کرنے کا وقت ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ منعقدہ دو مقابلوں کی ٹسٹ سیریز میں آسٹریلیائی ٹیم 0-1 سے پیچھے رہنے کے بعد سیریز کو 1-1 سے ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی تھی اور اب ہندوستان کے خلاف پانچ مقابلوں کی ونڈے سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہے۔ چینائی میں منعقدہ پہلے مقابلے میں آسٹریلیا نے سیریز کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ہندوستان کو 87/5 تک محدود رکھا تھا جس کے بعد مہیندر سنگھ دھونی اور ہاردک پانڈیا نے ٹیم کو بہتر اسکور فراہم کرتے ہوئے 26 رنز کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا تھا۔ ایڈن گارڈن میں دونوں ٹیموں کے درمیان 21 ستمبر کو دوسرا مقابلہ کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT