Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / اِسمتھ کی ریکارڈ ڈبل سنچری ،آسٹریلیا کو 146 رنز کی سبقت

اِسمتھ کی ریکارڈ ڈبل سنچری ،آسٹریلیا کو 146 رنز کی سبقت

پرتھ ۔16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹواسمتھ رواں ایشیز سیریز میں انگلش بولروں کے لئے درد سر بنے ہوئے ہیں جیسا کہ واکا میں کھیلے جارہے تیسرے ٹسٹ کے تیسرے دن کھیل انہوں نے اپنے کرئیر کی 22 ویں ٹسٹ سنچری اسکور کرلی ہے اور اس دوران انہوں نے اس کارنامہ کی دوڑ میں ہندوستان کے سابق عظیم بیٹسمین سچن تندولکر کا ریکارڈ بھی توڑدیاہے۔تیسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 549 رنز اسکور کرلئے ہیں اور میزبان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 146 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے جیسا کہ انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 403 رنز اسکور کئے ہیں۔دریں اثناء دن کے اختتام پر اسمتھ 229 رنز اور انکے ہمراہ مچل مارش 181 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔آج کا دن اسمتھ کے نام رہا جنہوں نے اپنے اپنی اننگز کے دوران 22 تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے تیسرے بیٹسمین بننے کے علاوہ سچن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سچن نے 114 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ اسمتھ ابھی اپنی 108 ویں اننگز کھیل رہے ہیں۔اس فہرست میں پہلا نام سرڈان بریڈ مین ہے جنہوں نے 58 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ سنیل گواسکر 101 اننگز کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT