Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / اِسمتھ کی سنچری کے ساتھ آسٹریلیا کا ناقابل تسخیر موقف

اِسمتھ کی سنچری کے ساتھ آسٹریلیا کا ناقابل تسخیر موقف

سڈنی۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اِسمتھ نے اپنے خوابوں کی دوڑ جاری رکھتے ہوئے ہندوستان کے خلاف ٹسٹ کرکٹ کی چوتھی اور آخری سیریز میں اپنی چوتھی سنچری مکمل کرلی جس کے ساتھ ان کی ٹیم بھی 572 رنز کے بھاری بھرکم اسکور پر ناقابل تسخیر مقام حاصل کرلینے کے بعد ساتویں وکٹ پر اپنی باری کے اختتام کا اعلان کردیا۔ آسٹریلیا کے

سڈنی۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اِسمتھ نے اپنے خوابوں کی دوڑ جاری رکھتے ہوئے ہندوستان کے خلاف ٹسٹ کرکٹ کی چوتھی اور آخری سیریز میں اپنی چوتھی سنچری مکمل کرلی جس کے ساتھ ان کی ٹیم بھی 572 رنز کے بھاری بھرکم اسکور پر ناقابل تسخیر مقام حاصل کرلینے کے بعد ساتویں وکٹ پر اپنی باری کے اختتام کا اعلان کردیا۔ آسٹریلیا کے نوجوان کپتان اسٹیو نے جو زبردست فارم میں ہیں، آج 117 رنز کے ساتھ اپنے ٹسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری مکمل کی۔ انہوں نے شین واٹسن (81)، شان مارش (73) اور جو برنس (58) کے فائدہ مند اشتراک سے اپنی ٹیم کو حریف ٹیم پر غیرمعمولی بالادستی دلائی اور مہمانوں (ہندوستان) کیلئے ایک اور مایوس کن دن ثابت ہوا۔ آسٹریلیا کے جواب میں کھیلتے ہوئے ہندوستان اپنے اوپنر مرلی وجئے سے محروم ہوگیا اور دوسرے دن کے اختتام پر اس کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان سے 71 رنز رہا۔ مہمان ٹیم 501 رنز سے پیچھے ہے۔ لوکیش راہول (31 ناٹ آؤٹ) روہت شرما (40 ناٹ آؤٹ) اپنی ٹیم کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ قبل ازیں میزبان آسٹریلیا کی ٹیم نے 2 وکٹس سے 348 رنز کے اسکور پر اپنے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا۔ میزبانوں نے اسمتھ اور واٹسن پر مشتمل تیسری وکٹ کی ساجھیداری میں 196 رنز بناتے ہوئے محمد سمیع کی جارحانہ بولنگ کا موثر جواب دیا،

جنہوں (سمیع) نے قبل ازیں آسٹریلیا کے 5 وکٹس لئے تھے۔ سمیع نے اگرچہ 112 رنز کے عوض 5 وکٹس لئے۔ اس کے باوجود ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہندوستان کو اپنے پہلے دن کے کھیل سے بہت کچھ سبق سیکھنا ہوگا جس میں وہ (ہندوستانی ٹیم) 30 اوورس میں صرف 72 رنز ہی بناسکی اور اس کا اوپنر آؤٹ ہوگیا۔ اس سے قبل آج صبح آسٹریلیا کے دو قیمتی وکٹس لئے گئے۔ محمد سمیع نے شان واٹسن اور اومیش یادو نے اسمتھ کا وکٹ لیا، لیکن لنچ کے بعد مہمانوں کی مصیبتوں میں اضافہ ہوگیا جب مارش اور برنس نے 5 وکٹس کی ساجھیداری میں تیزی کے ساتھ 114 رنز جوڑتے ہوئے ویراٹ کوہلی اور کمپنی کو مشکل میں ڈال دیا تھا لیکن محمد سمیع دوبارہ میدان میں آتے ہوئے مارش کا اہم ترین وکٹ حاصل کرلیا اور بعد میں نوجوان برنس کو اپنے ٹسٹ کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنانے کے بعد پویلین بھیج دیا۔ ریان پیرس (25) محمد سمیع کا پانچواں نشانہ بنانے سے قبل 5 باؤنڈریز لگادیا۔

TOPPOPULARRECENT