Friday , July 20 2018
Home / ہندوستان / اِسٹالن ، نوٹ بندی کیخلاف احتجاج کی قیادت کریں گے

اِسٹالن ، نوٹ بندی کیخلاف احتجاج کی قیادت کریں گے

چینائی۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے نے آج کہا کہ اس کے کارگذار صدر ایم کے اسٹالن، این ڈی اے حکومت کے نوٹ بندی اقدام کے خلاف اس کے پہلے سال کی تکمیل پر کانگریس اور اس کی حلیفوں کی جانب سے احتجاج کی ٹاملناڈو میں مدورائی سے قیادت کریں گے۔ پارٹی نے قائدین کی فہرست جاری کی ہے جو ریاست کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہروں کی صدارت کریں گے، جہاں پارٹی عہدیداران سیاہ شرٹس پہنچ کر ہڑتال میں حصہ لیں گے۔ اس فہرست کے مطابق اسٹالن جنوبی ٹاملناڈو کے مدورائی میں احتجاج کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر سینئر قائدین دورائے مروگن اور آئی پیریا سامی ترتیب وار تروچیراپلی اور ڈنڈیگل میں مظاہروں کی سربراہی کریں گے۔ اسٹالن کی بہن اور ڈی ایم کے کی رکن راجیہ سبھا کنیموڑی کوئمبتور میں احتجاج کی قیادت کریں گی۔ ڈی ایم کے جو کانگریس کی حلیف پارٹی ہے، اس نے قبل ازیں کہا تھا کہ نوٹ بندی کے ایک سال کی تکمیل پر 8 نومبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر منائے گی اور ٹاملناڈو کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس میں مظاہرے منظم کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT