Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / اِمپورٹیڈ موبائیل ، ٹی وی مزید مہنگے ہوجائیں گے

اِمپورٹیڈ موبائیل ، ٹی وی مزید مہنگے ہوجائیں گے

نئی دہلی۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امپورٹیڈ موبائیل فونس، ٹی وی، سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر 10 الیکٹرانک آئٹمس مزید مہنگے ہوجائیں گے، جیسا کہ حکومت ہند، بیرونی ممالک سے درآمد کئے جانے والے الیکٹرانک اشیاء پر 10% تا 20% ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان میں ’’میک اِن انڈیا‘‘ کے تحت کئے جارہے اقدامات کو فروغ دینا ہے اور یہ عوامی مفاد میں ہے۔ وزارت فینانس کے ذرائع نے کہا کہ ان اقدامات کا اثر موبائیل فونس ، ایل ای ڈی بلبس اور دیگر ایسی اشیاء جو ہندوستان میں تیار کی جارہی ہیں، کو فروغ حاصل نہیں ہوپارہا ہے جس کی اصل وجہ بیرونی الیکٹرانک اشیاء کی کم قیمتوں اور لو ٹیکنالوجی ہے۔ حکومت ہند نے 2019ء تک 500 ملین موبائیل فونس ہندوستان میں تیار کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ جبکہ جاریہ سال 290 ملین موبائیل فونس تیار کرنے کا نشانہ ہے۔ اس اقدام سے مقامی مارکٹ پر مطلوبہ اثر مرتب ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT