Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اِنسانیت کی خدمت عظیم کارِ خیر

اِنسانیت کی خدمت عظیم کارِ خیر

حیدرآباد۔ 23 فروری (راست) ملہار باباجی فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیراہتمام ایف ایم ایس ڈینٹل ہاسپٹل کے اشتراک سے دانتوں کے علاج کیلئے مفت کیمپ ونستھلی پورم نزد مسجد افسر منعقد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی اور دانتوں کے مختلف امراض کی طبی تشخیص کی، 500 سے زائد مریضوں سے اس مفت طبی کیمپ سے استفادہ کیا۔ اس موقع پر حضرت مولانا عبداللطیف افسر رشادی (بانی ملہار باباجی فاؤنڈیشن) نے کہا کہ انسانیت کی خدمت عظیم کام ہے چنانچہ اسی کے پیش نظر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مختلف فلاحی خدمات انجام دیئے جارہے ہیں، بالخصوص علاج و معالجہ کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہوئے مخ،لف طبی کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ عوام بالخصوص غریبوں کو کچھ فائدہ ہوسکے۔ گزشتہ ماہ مفت آئی کیمپ منعقد کئے گئے تھے۔ اس مرتبہ ڈینٹل کیمپ منعقد کیا گیا اور آئندہ بھی مفت طبی کیمپ منعقد کئے جاتے رہیں گے، آج کے مہنگائی کے دور میں بالخصوص علاج کیلئے ڈاکٹروں کی فیس ادا کرنا غریبوں کیلئے مشکل ہے چنانچہ اس طرح کے مفت کیمپ عوام اور بالخصوص غریبوں کیلئے فائدہ مند رہیں گے۔ واضح رہے کہ حضرت مولانا عبداللطیف افسر رشادی نہ صرف عالم باعمل ہیں بلکہ وہ ایک مستند عامل اور روحانی علاج کے ماہر ہیں۔ مولانا اپنے علم و عمل سے بلالحاظ مذہب و ملت و مسلک انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ روزانہ سینکڑوں روحانی مریض ان سے رجوع ہوتے ہیں اور اپنا علاج کرواتے ہیں۔ مولانا عبداللطیف افسر رشادی کی خدمات اور تبلیغ سے متاثر ہوکر اب تک ہزاروں غیرمسلم افراد اسلام قبول کرچکے ہیں اور ایمان کی روشنی میں زندگی گذار رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT