Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اِنٹلیجنس بیورو میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

اِنٹلیجنس بیورو میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد۔ 8 مئی (سیاست نیوز) حکومت ہند کے ادارہ انٹلیجنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے 74 جونیئر انٹلیجنس آفیسرس اور پرنسپل اسسٹنٹ کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ان جائیدادوں میں پرنسپل اسسٹنٹ کی 42 اور جونیئر انٹلیجنس آفیسرس کی 32 مخلوعہ جائیدادیں ہیں۔ 18 تا 27 سال عمر کے خواہش مند افراد اور ای

حیدرآباد۔ 8 مئی (سیاست نیوز) حکومت ہند کے ادارہ انٹلیجنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے 74 جونیئر انٹلیجنس آفیسرس اور پرنسپل اسسٹنٹ کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ان جائیدادوں میں پرنسپل اسسٹنٹ کی 42 اور جونیئر انٹلیجنس آفیسرس کی 32 مخلوعہ جائیدادیں ہیں۔ 18 تا 27 سال عمر کے خواہش مند افراد اور ایس سی اور ایس ٹی کیلئے 5 سال اور او بی سی کے لئے 3 سال کی رعایت کے ساتھ درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ تعلیمی قابلیت کیلئے 10+2 کے علاوہ امیدوار کا پہلے زمرے کی ملازمت کے لئے اسٹینوگرافی آئی ٹی آئی سے کامیابی کی سند لازمی ہے جوکہ ریڈیو ٹیکنیشین یا کمیونیکیشن یا کمپیوٹر یا پھر الیکٹرانکس یا الیکٹریکل شعبہ میں ہو۔ امتحانی فیس صرف 50 روپئے مقرر ہے جوکہ کسی بھی بینک آف انڈیا میں ادا کی جاسکتی ہے۔ فارم آن لائن داخل کرنی ہوگی جبکہ درخواست فارم میں ای۔میل آئی ڈی کا ہونا ضروری ہے۔ درخواست فارم ویب سائیٹ www.mha.nic.in پر لاگ اِن ہونے کے بعد ’’آن لائن اپلیکیشن فار دی پوسٹ آف پی اے اینڈ جے آئی او ۔II ؍ ٹیک ان آئی بی‘‘ لنک سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 2 جون 2014ء رات 11 بجکر 59 منٹ مقرر کی گئی ہے۔ امیدوار کا انتخاب تحریری امتحان، صلاحیتوں کا امتحان اور پھر انٹرویو کے ذریعہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT