Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ایرلائنس چوکس

آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ایرلائنس چوکس

ریکجاوک۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ آئس لینڈ کا بردار بنگا آتش فشاں پہاڑ آج دھماکہ سے پھٹ پڑا۔ یہ یوروپ کا سب سے بڑا برفانی دریا تھا۔ سائنسدانوں کے بموجب آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑنے سے ملک کے قریب فضائی حدود بھی متاثر ہوں گی۔ ہزاروں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے اس آتش فشانی کی وجہ ہیں جو برفانی دریا واٹنا جوکل کے نیچے گہرائی میں گزشتہ ہفتہ آئے تھے۔ مقامی محکمہ موسمیات کی ترجمان میلیسا پریفر نے کہا کہ زلزلہ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ آتش فشانی شروع ہوچکی ہے اور برفانی دریا کا برف پگھلنا شروع ہوچکا ہے۔ یہ دورافتادہ علاقہ غیر آباد ہے۔ مقامی محکمہ تحفظ کے بموجب سائنسداں برف کی چادر کے اوپر آج دوپہر پرواز کرچکے ہیں، لیکن انھیں سطح زمین پر آتش فشانی کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ اس کے باوجود سرکاری عہدیداروں نے ملک کی شہری ہوابازی کو انتہائی چوکسی کی حالت اختیار کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT