Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / آئندہ دو ماہ میں نریندر مودی کا دو مرتبہ دورہ گوا

آئندہ دو ماہ میں نریندر مودی کا دو مرتبہ دورہ گوا

پاناجی 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ دو مہینوں میں گوا کا دو مرتبہ دورہ کرینگے ۔ چیف منسٹر گوا لکشمی کانت پارسیکر نے کہا کہ ایک دورہ برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے ہوگا جو ماہ اکٹوبر میں منعقد ہونے والی ہے ۔ پارسیکر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی آئندہ دو ماہ میں ریاست کادو مرتبہ دورہ کرینگے ۔ وسط ستمبر میں مودی ریاست کا دورہ کرتے ہوئے تین اہم پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ان میں موپا ( شمالی گوا ) میں گرین فیلڈ ائرپورٹ بھی شامل ہے ۔ اس دورہ کے موقع پر امکان ہے کہ وزیر اعظم برکس چوٹی کانفرنس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے جو جاریہ سال 15-16 اکٹوبر کو منعقد ہونے والی ہے ۔ پارسیکر نے بھی متعلقہ محکمہ جات اور عہدیداروں کے ساتھ برکس چوٹی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس چوٹی کانفرنس میں وزیر دفاع منوہر پریکر اور وزیر خارجہ سشما سوراج ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT