Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / آئندہ 48 گھنٹوں میں آن لائن لین دین نہ کریں

آئندہ 48 گھنٹوں میں آن لائن لین دین نہ کریں

نئی دہلی 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر کے انٹرنیٹ استعمال کنندگان کو وسیع پیمانے پر نیٹ ورک کی ناکامیوں کا سامنا ہوسکتا ہے کیوں کہ کلیدی ڈومین سرورس آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران معمول کی دیکھ بھال کے لئے بند کئے جانے والے ہیں۔ ’رشیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ ہے کہ عالمی سطح پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو نیٹ ورک کنکشن کی ناکامیوں کا تجربہ ہوسکتا ہے کیوں کہ بڑے سرورس اور اُس کے متعلقہ نیٹ ورک انفراسٹرکچر اِس مدت کے دوران دیکھ بھال کے کام کے لئے بند رہیں گے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو اِس مدت میں ویب پیج تک رسائی یا کوئی آن لائن لین دین کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT