Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / آئی آئی ٹی اور این آئی ٹیز میں داخلے

آئی آئی ٹی اور این آئی ٹیز میں داخلے

حیدرآباد 11 مارچ (سیاست نیوز) آئی آئی ٹی اور این آئی ٹیز میں داخلوں کے لئے منعقد کئے جانے والے جے ای ای میں امتحانات کے ہال ٹکٹس آج 12 مارچ سے امیدوار آن لائن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ سی بی ایس ای کے مطابق 8 اپریل کو آف لائن اور 15 ، 16 اپریل کو آن لائن امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ واضح ہوکہ دونوں تلگو ریاستوں سے 50 ہزار سے زائد امیدواروں نے جے ای ای مینس کے لئے درخواستیں داخل کی ہیں اور ملکی سطح پر 11.5 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں۔ سال گزشتہ 12 لاکھ درخواستیں داخل کی گئی تھیں جبکہ امسال 50 ہزار درخواستوں کی کمی ہوئی ہے۔ امیدوار ہال ٹکٹس مندرجہ ذیل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ www.jeemain.nic.in

TOPPOPULARRECENT