Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی آئی پی میں بی ٹیک ایم ٹیک پروگرامس کا آغاز متوقع

آئی آئی پی میں بی ٹیک ایم ٹیک پروگرامس کا آغاز متوقع

حیدرآباد۔10 جنوری (سیاست نیوز)انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیاکنگ

(IIP ) کے ڈائرکٹر پروفیسر این سی سہا نے کہا کہ  اس انسٹی ٹیوٹ نے اسے انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل امپارئینس کے طور پر مسلمہ قرار دینے کے لئے مرکزی وزارت کامرس اینڈ انڈسٹری کو ایک تجویز پیش کی ہے اگر ممکن ہو تو اسے اس سال کے آخر تک مسلمہ حیثیت حاصل ہوجائے گی اور یہ انسٹی ٹیوٹ تعلیمی سال 2017 ء تک پیاکیجنگ ٹکنالوجی اینڈ منیجنگ میں ڈگری پروگرام بی ٹیک اور ایم ٹیک کا آغاز کرے گا۔ گولڈن گریٹس آن پیاکیجنگ پر ایک سمینار میں خیر مقدمی خطاب میں انہوں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ پیاکیجنگ ٹکنالوجی کے لئے ایک بڑا سنگ میل ہوگا کیوں کہ یہ پیاکیجنگ میں ڈگری پروگرام کی پیشکش کرنے والا اسکول آف پیاکیجنگ مشیگان اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرا انسٹی ٹیوٹ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT