Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / آئی ایس نے اپنا ایک چوتھائی علاقہ کھودیا

آئی ایس نے اپنا ایک چوتھائی علاقہ کھودیا

شام میں امریکہ زیرقیادت فضائی حملوں اور روسی مشن کا اہم رول
واشنگٹن 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فنڈس کی قلت سے دوچار اسلامک اسٹیٹ گزشتہ 15 ماہ میں اپنے لگ بھگ ایک چوتھائی علاقہ سے محروم ہوچکا ہے اور یہ خطرناک دہشت گرد گروپ روز بروز یکا و تنہا ہوتا جارہا ہے۔ نیز زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آئی ایچ ایس جین کی ایک رپورٹ میں جنوری 2015 ء کے بعد سے حالات کا جائزہ لیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ عسکری گروپ عراق اور شام میں اپنے 22 فیصد علاقہ پر کنٹرول کھو چکا ہے اور اُسے 8 فیصد نقصانات گزشتہ 3 ماہ میں پیش آئے ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف اتحادی حملوں کی شدت بڑھتی جارہی ہے جس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ یکم جنوری اور 15 ڈسمبر 2015 ء کے درمیان آئی ایس اپنے 14 فیصد علاقوں سے  محروم ہوگیا۔ 2016 ء میں رقہ اور دیرالزور کی طرف کے علاقوں میں آئی ایس کو بڑے نقصانات ہوئے اور کرد و سنی فورسیس نے امریکی اور روسی فضائی حملوں کی آڑ میں پیش قدمی کی ہے۔ امریکہ زیرقیادت مہم اور شام میں روسی مشن نے اسلامک اسٹیٹ کو بڑا زک پہنچایا۔اب وہ روبہ زوال ہے اور کسی بھی وقت بکھر سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT