Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / آئی ایس نے موصل میں 232 افراد کو ہلاک کردیا

آئی ایس نے موصل میں 232 افراد کو ہلاک کردیا

جنیوا۔28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے دفتر نے آج کہا کہ موصل میں عراقی فوج پیشقدمی کررہی ہے جس کے نتیجہ میں اس شہر اور اطراف کے علاقوں میں اسلامک اسٹیکٹ (داعش) کے انتہاء پسندوں نے کم سے کم 232 افراد کو ہلاک کردیا۔ انسانی حقوق کے دفتر کی خاتون ترجمان روینہ شامداسانی نے جنیوا میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چہارشنبہ کو 232 افراد کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ جن میں عراقی سکیورٹی فورسس کے 190 سابق افسران بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان اطلاعات کی ممکنہ حد تک توثیق ہوئی ہے۔ شامداسانی نے اصرار کے ساتھ کہا کہ حالیہ عرصہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT