Friday , December 15 2017
Home / عرب دنیا / آئی ایس کا شامی ریاست رقہ پر پھر سے قبضہ

آئی ایس کا شامی ریاست رقہ پر پھر سے قبضہ

دبئی،22جون(سیاست ڈاٹ کام)دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس)نے جنوبی شامی ریاست رقہ پر پھر سے قبضہ کرلیا ہے ۔اپوزیشن کارکنوں نے بتایا کہ آئی ایس کے قبضے والایہ صوبہ حال ہی میں بشارالاسد سرکار کے قبضے میں تھا۔برطانیہ میں واقع انسانی حقوق تنظیم کے مطابق آئی ایس کے دہشت گردوں نے سرکاری فوج کو تبکا سے 40کلومیٹر دور رقہ شہر کے مغرب کی طرف کھدیڑ دیا ہے ۔ رقہ علاقے میں حکومت کے پاس آخری جگہ تبکا ہوائی اڈا ہی بچی ہے ۔اس سے پہلے آئی ایس نے اگست 2014میں رقہ کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کر لیاتھا اور کئی فوجیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرکے ان کا ویڈیو بنایا تھا۔قابل ذکر ہے کہ آئی ایس کو حالیہ دنوں میں عراق ،شام اور لیبیا میں دباؤکا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،لیکن رقہ پر دوبارہ قبضہ کر کے اس نے یہ جتانے کی کوشش کی ہے کہ یہ روس کے جنگی جہازوں کی مدد کے حامل شامی فوجیوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT