Monday , January 22 2018
Home / دنیا / آئی ایس کیخلاف ترک فوجی اڈوں کے استعمال پر واشنگٹن اور انقرہ کے متضاد موقف

آئی ایس کیخلاف ترک فوجی اڈوں کے استعمال پر واشنگٹن اور انقرہ کے متضاد موقف

واشنگٹن ؍ انقرہ۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیٹو کے رکن ملکوں امریکہ اور ترکی کے مابین ابھی تک اس بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے کہ آیا امریکہ اور اس کے اتحادی ملک شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کیلئے ترک فوجی اڈے استعمال کر سکتے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے ذرائع نے بتایا تھا کہ اس بارے میں انقرہ اور و

واشنگٹن ؍ انقرہ۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیٹو کے رکن ملکوں امریکہ اور ترکی کے مابین ابھی تک اس بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے کہ آیا امریکہ اور اس کے اتحادی ملک شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کیلئے ترک فوجی اڈے استعمال کر سکتے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے ذرائع نے بتایا تھا کہ اس بارے میں انقرہ اور واشنگٹن کے مابین اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ لیکن کل دوشنبہ کو ترک حکام نے ان رپورٹوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تاحال امریکہ کے ساتھ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف ترک فوجی اڈوں کے استعمال کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔ ترکی کا اصرار ہے کہ وہ شام میں عسکریت پسندوں کے خلاف اتحادیوں کی جنگ میں اس وقت تک شامل نہیں ہو گا جب تک کہ امریکی قیادت میں یہی اتحاد دمشق میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف بھی کارروائی نہیں کرتا۔

TOPPOPULARRECENT