آئی ایس کی پیش قدمی جاری

بغداد ، 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عراق میں شدت پسند تنظیم ’آئی ایس‘ کی پیش قدمی سست روی سے جاری ہے۔ پنٹگان کے مطابق فضائی حملوں کے بعد اسلامک اسٹیٹ کی آگے بڑھنے کی رفتار کم ضرور ہوئی ہے لیکن اسے مکمل طور پر روکنے میں کامیابی نہیں ہو سکی۔ اطلاعات کے مطابق آئی ایس نے مزید کئی علاقے قبضے میں لے لئے ہیں۔ اس دوران امریکی انتظامیہ نے شمالی عراق میں کرد آبادی کو براہ راست اسلحہ فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔ امریکہ کی جانب سے اسلامک جہاد کے خلاف فضائی حملے اور متاثرہ افراد تک امدادی اشیاء پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لیبیا کے پولیس سربراہ کا قتل
طرابلس۔ 12 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مشرقی مضافاتی علاقہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس سربراہ کرنل محمد السوئیسی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ذرائع نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد پر مشتمل گروپ نے ان کا قتل کیا ہے ۔ السوئیسی کے ساتھ دو افراد موجود تھے جن کا حملہ آوروں نے اغواء کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT