Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / آئی ایس کی ’مدد پر‘ امریکی شہری پر فردِ جرم عائد

آئی ایس کی ’مدد پر‘ امریکی شہری پر فردِ جرم عائد

نیویارک۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی محکمہ انصاف کے مطابق فیڈرل گرینڈ جیوری نے نیویارک میں روچیسٹر کے ایک 30 سالہ رہائشی مفید الفقیہ پر 7الزامات عائد کئے ہیں۔ فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی روچیسٹر جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس کی ایک تفتیش کے نتیجے میں کیا گیا۔خبر رساں ادارے رائٹرس نے عدالتی دستاویز

نیویارک۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی محکمہ انصاف کے مطابق فیڈرل گرینڈ جیوری نے نیویارک میں روچیسٹر کے ایک 30 سالہ رہائشی مفید الفقیہ پر 7الزامات عائد کئے ہیں۔ فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی روچیسٹر جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس کی ایک تفتیش کے نتیجے میں کیا گیا۔خبر رساں ادارے رائٹرس نے عدالتی دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے کہ فقیہ نے گزشتہ برس کے آغاز سے تین لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ شام جا سکیں اور وہاں سنی شدت پسند گروہ اسلامی ریاست کے ساتھ مل کر لڑائی میں حصہ لیں۔ ان تین افراد میں سے دو ایف بی آئی کے ساتھ تعاون کررہے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ’’فقیہ نے عراق سے واپس آنے والے امریکی فوجیوں پر گولی چلانے اور انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بھی بنایا۔ فوجیوں کو قتل کرنے کے منصوبے کے تحت، فقیہ نے بااعتماد ذرائع سے سائلنسر لگے دو پستول اور گولیاں خریدیں‘‘۔محکمہ انصاف کے اعلامیہ کے مطابق ایف بی آئی نے پستول فقیہ کو دیے جانے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیئے تھے۔نیویارک کے مغربی ضلعے کے اٹارنی ولیم ہوچل نے ایک اعلامیے میں کہا کہ ’’مفید الفیقہ کی آج کی فردِ جرم سے حکومت نے یہ دکھایا ہے کہ وہ آئی ایس کی راہ میں رکاوٹ بننے اور اسے شکست دینے کیلئے تمام دستیاب طریقے استعمال کرے گی‘‘۔اسلامک اسٹیٹ کو مادی مدد فراہم کرنے کے تین الزامات میں سے ہر ایک کیلئے زیادہ سے زیادہ پندرہ برس کی سزائے قید ہو سکتی ہے جبکہ اقدامِ قتل کا الزام ثابت ہونے پر بیس سال کی سزائے قید ہو سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT