Tuesday , October 23 2018
Home / دنیا / آئی ایس کے خلاف فروری تک جنگ ختم ہونے کی امید:میکرون

آئی ایس کے خلاف فروری تک جنگ ختم ہونے کی امید:میکرون

پیرس، 18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے صدر ایمیونل میکرون نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے خلاف چلائی جارہی مہم فروری میں ختم ہوجانی چاہئے ۔ میکرون نے ایک ٹیلی ویژن چینل سے بات چیت کے دوران کہا کہ عراق میں اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف لڑائی کے بعد شام میں بھی فروری میں آئی ایس تنظیم ختم ہوجائے گی۔ میکرون نے کہا کہ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے 9 دسمبر کو لڑائی ختم کرنے اور آئی ایس پر فتح کا اعلان کیا تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ فروری کے وسط یا آخر تک ہم لوگ شام میں بھی لڑائی جیت لیں گے۔انہو ں نے کہا کہ فرانس اب شام میں چھ برسوں سے لڑائی میں شامل رہی تمام فریقین سمیت صدر بشار الاسد کے ساتھ امن مذاکرات کرنے پر زور دے گا۔

TOPPOPULARRECENT