Thursday , August 16 2018
Home / ہندوستان / آئی ایس کے دھمکی آمیز پیامات

آئی ایس کے دھمکی آمیز پیامات

خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں : کیرالا ڈی جی پی
تھرواننتاپورم 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا پولیس نے کہاکہ وہ دھمکی آمیز پیامات کا جائزہ لے رہی ہے جو دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ کی طرف سے جاری کئے گئے جسے سوشل میڈیا پر پھیلایا جارہا ہے۔ پولیس نے عوام سے خوف و ہراس میں مبتلا نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بعض دھمکیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلایا جارہا ہے۔ کیرالا ڈائرکٹر جنرل آف پولیس لوک ناتھ بہرہ نے کہاکہ پولیس چوکس اور عوام سے درخواست کی کہ اِس طرح کے پیامات کا شکار نہ ہوں اور اُنھیں پھیلانے سے گریز کریں۔ اُنھوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعہ کافی منفی باتیں پھیلائی جارہی ہیں اور اِن کو آئی ایس آئی ایس سے منسوب کیا جارہا ہے۔ اس طرح کے پیامات کے ہر پہلو کا پولیس جائزہ لے رہی ہے۔ ریاستی پولیس کے سربراہ نے مزید کہاکہ اس طرح کے پہلوؤں کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس عام طور پر چوکسی برتنے کے پیامات متعلقہ حکام کو جاری کرتی ہے جو احتیاطی اقدام ہوتا ہے اور چوکسی برتنے پر زور دیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT