Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / آئی ایس کے ساتھ وابستگی ،امریکی شہری قصوروار

آئی ایس کے ساتھ وابستگی ،امریکی شہری قصوروار

نیویارک، 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں نیویارک کے ایک شخص کو دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس)میں شامل ہونے اور سازش کرنے کے الزام میں عدالت نے قصوروار قرار دیا ہے ۔ایک سرکاری وکیل نے بتایاکہ 21سالہ اکھرور سیداخمیتوو کیخلاف بروکلن کی آئینی عدالت میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔اسکے خلاف دو سال پہلے آئی ایس میں داخل ہونے کیلئے شام جانے اور سہولیات فراہم کرانے کا الزام ہے ۔سرکاری وکیل کے مطابق اکھرور کو 15سال کی سزا ہوسکتی ہے ۔اکھرور کے وکیل نے اس سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق اکھرور پر آئی ایس کو اطلاعات فراہم کرانے کیلئے امریکی فوج میں شامل ہونے کی دلچسپی رکھنے اور ضرورت پڑنے پر فوجیوں کے قتل کیلئے فائرنگ کی سازش کرنے کا بھی الزام ہے۔ اکھرور کو فروری 2015 میں جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے اس وقت گرفتار کیاگیا تھا ،جب وہ استنبول جانے کیلئے وہاں پہنچا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT