Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / آئی اے ایس افسران کی ہڑتال ختم کرانے مودی سے کجریوال کی اپیل

آئی اے ایس افسران کی ہڑتال ختم کرانے مودی سے کجریوال کی اپیل

نئی دہلی 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے آئی اے ایس عہدیداروں کی ہڑتال کو ختم کروانے کے لئے ان سے مداخلت کرنے کی خواہش کی اور کہاکہ لیفٹننٹ گورنر انیل بائجل اس سلسلہ میں کچھ نہیں کررہے ہیں۔ مودی کو روانہ کئے گئے مکتوب میں کجریوال نے ان واقعات کا تذکرہ کیا جب حکومت کے کام متاثر ہوکر رہ گئے کیوں کہ یہ عہدیدار گزشتہ تین ماہ سے وزراء کے ساتھ اجلاس میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مانسون سے قبل ڈرینج کی صفائی، محلہ کلینکس کا قیام اور دہلی میں فضائی آلودگی کو روکنے کے اقدامات جیسے کام رُک گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT