Monday , June 18 2018
Home / Top Stories / آئی اے ایس جوڑا : ٹینا دابی اور عامرشفیع اﷲ خاں کی شادی

آئی اے ایس جوڑا : ٹینا دابی اور عامرشفیع اﷲ خاں کی شادی

دہلی میں شروع ہونے والی 2015 ء کی لو اسٹوری کا وادی کشمیر میں خوشگوار کلائمکس

سرینگر ۔9 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) 2015 ء کی آئی اے ایس ٹاپر ٹینا دابی اور سکینڈ رینک حاصل کرنے والے اطہر عامر الشفیع خاں کی محبت کی کہانی جو نئی دہلی کے محکمہ سرکاری اہلکار و تربیت کی راہداری میں شروع ہوئی تھی ہفتہ کو وادی کشمیر میں کامیابی کے ساتھ منطقی انجام کو پہونچی جب یہ دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ۔ اس خوش نصیب جوڑے کی شادی کی تقریب کشمیر کے غیرمعمولی طورپر معروف و مقبول تفریحی مقام پہلگام میں منعقد ہوئی ۔ اطلاعات کے مطابق آئی اے ایس دلہن ٹینا دابی اپنے ارکان خاندان کے ساتھ جمعہ کو پہلگام پہونچی تھیں اور شادی کی تقریب ہفتہ کو منعقد ہوئی جہاں ایک دوسرے سے وفا کے عہد و پیماں کے تبادلہ کے بعد نوشادی شدہ جوڑا تمام باراتیوں کے ساتھ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں واقع دیوپورہ مٹن روانہ ہوا جو دلھا میاں کا آبائی گاؤں ہے ۔ ان دونوں کی لو اسٹوری 2015ء میں دہلی کے محکمہ پرسونل میں منعقدہ منتخب آئی اے ایس کیڈر کی تہنیتی تقریب کے موقع پر شروع ہوئی تھی ۔ عامر شفیع خاں کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے جبکہ ٹینا دابی دہلی سے تعلق رکھتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT