Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / آئی اے ای اے سربراہ کا دورۂ ایران

آئی اے ای اے سربراہ کا دورۂ ایران

ٹوکیو ۔ 16 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈائرکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) یوکیا امانو نیوکلیر توانائی پر مذاکرات کے لئے اتوار کو تہران پہنچ رہے ہیں جہاں وہ صدر ایران حسن روحانی سے ملاات کریں گے تاکہ نیوکلیر توانائی پر ایران کے موقف کے بارے میں اُن سے معلومات حاصل کی جاسکیں۔ آئی اے ای اے کے ایرانی نمائندہ رضا نجفی نے یہ بات کہ

ٹوکیو ۔ 16 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈائرکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) یوکیا امانو نیوکلیر توانائی پر مذاکرات کے لئے اتوار کو تہران پہنچ رہے ہیں جہاں وہ صدر ایران حسن روحانی سے ملاات کریں گے تاکہ نیوکلیر توانائی پر ایران کے موقف کے بارے میں اُن سے معلومات حاصل کی جاسکیں۔ آئی اے ای اے کے ایرانی نمائندہ رضا نجفی نے یہ بات کہی جس کی اطلاع زینہوا خبررساں ایجنسی نے دی ہے جس کے مطابق مذاکرات کا مرکز قبل ازیں کی گئی مذاکرات کے تحت باہمی تعاون کے فریم ورک پر ہوگا ۔ یاد رہے کہ ایران کو اپنے نیوکلیئر پروگرام پر مشتمل تازہ ترین معلومات آئی اے ای اے کو فراہم کرنے کی آخری تاریخ 25 اگست مقرر کی گئی ہے اور اس تناظر میں امانو کے دورۂ تہران کو اہمیت کا حامل تصور کیا جارہا ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ ایران اور آئی اے ای اے نے نومبر 2013 ء میں نیوکلیر پروگرام سے متعلق ایک روڈ میاپ پر مشتمل معاہدہ پر دستخط کئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT