Saturday , August 18 2018
Home / دنیا / آئی سی بی ایم سے امریکہ کو خطرہ نہیں:میٹس

آئی سی بی ایم سے امریکہ کو خطرہ نہیں:میٹس

واشنگٹن۔ 16 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم ) ٹیسٹ سے ان کے ملک کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ انھوں نے کل پنٹگان میں صحافیوں سے کہا کہ شمالی کوریا کے آئی سی بی ایم سے پیداہونے والے خطرات کو لے کر تجزیہ کیا گیا جس میں پایا گیا ہے کہ ابھی فی الحال یہ ہمارے لئے خطرہ نہیں ہے … ہم اب بھی فارنسک تجزیہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ کے ٹیسٹ میں کیا کمی تھی جس کی وجہ سے ان کیلئے خطرہ نہیں ہے ۔قبل ازیں میٹس نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شمالی کوریا شاید ایسی میزائل تیار کر رہا ہے جو دنیا میں کہیں بھی مار کرنے کے قابل ہوں گے۔ شمالی کوریا نے 29 نومبر کو بیلسٹک میزائل داغا تھا جو جاپان کے اوپر سے گذرکر سمندرجاپان میں جاگرا تھا۔ جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ نے اس پرسخت تنقید کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT