Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / آئی سی جے انتخابات کی اگلی تاریخ کا عنقریب اعلان

آئی سی جے انتخابات کی اگلی تاریخ کا عنقریب اعلان

واشنگٹن۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس  نئے جج کے انتخاب کے لیے تاریخ کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی جبکہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان اس عہدہ کی نشست کے لیے کانٹے کا مقابلہ تھا تاہم وہ فیصلہ کن ثابت نہیں ہوا کیوں کہ دونوں ہی امیدواروں کو واضح اکثریت حاصل کرنے کے لیے درکار ووٹس حاصل نہیں ہوسکے۔ 70 سالہ دلویر بھنڈاری جن کا تعلق ہندوستان سے ہے اور برطانیہ کے کرسٹوفر گرین ووڈ کے درمیان مقابلہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں حالانکہ رائے دہی گیارہ مراحل میں ہوئی اس کے باوجود مقابلہ فیصلہ کن ثابت نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ پیر کو جنرل اسمبلی میں چھ مراحل میں رائے دہی ہوئی اور اس طرح مجموعی طور پر رائے دہی کے گیارہ مراحل نے بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں کیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ترجمان برنیڈن ورما نے یہ بات بتائی۔

زمبابوے میں ہندوستانی برادری محفوظ
ہرارے ؍ نئی دہلی ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے میں ہندوستانی برادری محفوظ ہے اور ہرارے میں واقع ہندوستانی مشن نے ملک میں بدامنی و فوجی بغاوت کے پس منظر میں کہا کہ تمام ہندوستانی شہری یہاں محفوظ ہیں۔ ہندوستانی سفارتخانے نے ٹوئیٹ کیا کہ ہرارے کی صورتحال پرامن ہے اور سفارتخانہ کا اسٹاف، ہندوستانی برادری اور تارکین وطن محفوظ ہیں۔ تشویش کی کوئی بات نہیں۔

TOPPOPULARRECENT